کچھ پڑوسیوں کو سمجھ نہیں آتا کہ مسائل کو پر امن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے،نریندرمودی ،اب ہم کیسے اپنے پڑوسیوں کو تبدیل کر سکتے ہیں،انہیں بھی سمجھنا چاہیے ایک دن وہ ضرور سمجھ جائیں گے،ہم نے بغیر فائرنگ کئے اور کوئی بھی گولی چلائے بغیر صرف بنگلہ دیش کے ساتھ بیٹھ کر سرحدی تنازعات حل کر لئے ،بھارتی وزیراعظم کا برسلز میں اجتماع سے خطاب

جمعہ 1 اپریل 2016 10:14

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بظاہر پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ پڑوسیوں کو سمجھ نہیں آتا کہ مسائل کو پر امن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے،اب ہم کیسے اپنے پڑوسیوں کو تبدیل کر سکتے ہیں،انہیں بھی سمجھنا چاہیے ایک دن وہ ضرور سمجھ جائیں گے۔ ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق برسلز میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ کچھ پڑوسی اس بات کو نہیں سمجھتے کہ تمام مسائل پر امن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں ۔

بنگلہ دیش اس کی ایک بہترین مثال ہے جس کے ساتھ ہمارے کئی سرحدی تنازعات تھے جنہیں بات چیت کے ذریعے حل کر لیا گیا ۔اب ہم کیسے اپنے پڑوسیوں کو تبدیل کر سکتے ہیں ۔انہیں بھی سمجھنا چاہیے ایک دن وہ ضرور سمجھ جائیں گے ۔مودی نے کہا کہ آپ کو یہ جان کر خوش ہونا چاہیے کہ ہماری حکومت آنے کے بعد بغیر فائرنگ کئے اور کوئی بھی گولی چلائے بغیر صرف بنگلہ دیش کے ساتھ بیٹھ کر سرحدی تنازعات حل کر لئے گئے ۔