پاکستان کے نیوکلیئر سیفٹی کیلئے بہت محنت کی،سیکرٹری خارجہ، نیوکلیئر سیفٹی کیلئے چند سال سے بہت محنت کی ،ہمارا بنیادی مقصد جنگ کو روکنا ہے، اعزاز چوہدری

جمعہ 1 اپریل 2016 10:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اس بار جوہری کانفرنس میں شرکت کیلئے نہ آسکے ، پاکستان کے نیوکلیئر سیفٹی کیلئے بہت محنت کی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پوری دنیا پاکستان کے جوہری سلامتی کے اقدامات کو سراہتے ہیں پاکستان کے جوہری پروگرام مکمل طورپر محفوظ ہے دنیا بھی اسے محفوظ سمجھتی ہے دنیا میں نیوکلیئر سیفٹی کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان میں ایسا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ہے پاکستان نے نیوکلیئر سیفٹی کیلئے چند سال سے بہت محنت کی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد جنگ کو روکنا ہے جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ روکنے کیلئے ہمارا ایٹمی پروگرام خطے میں استحکام کا باعث ہے پاکستان کے جوہری طاقت وطن کے دفاع کیلئے ہے پاکستان کے نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام بے مثال ہے پاکستان اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا ملک میں تمام داخلی راستوں پر نیوکلیئر ریڈایشن نظام لگانے کا پروگرام ہے پاکستان ذمہ دار ریاست کے طورپر دفاع کیلئے مستعد ہے بھارت کا جوہری پروگرام مسلسل بڑھ رہا ہے

متعلقہ عنوان :