وزیراعظم کا ترقی و منصوبہ بندی ڈویثرن کا دورہ، وزیر ترقی و منصو بہ بندی احسن اقبال کی وزیر اعظم کو ترقیاتی منصوبوں بریفنگ،راہداری مغربی روٹ پر کام مکمل کر کے صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے، نواز شریف،ترقیاتی ایجنڈے سے ملک کی تقدیر بدلے گی،پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بنے گا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، انڈس ہائی وے کے ادھورے سیکشن فوری مکمل کئے جائیں،وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کا دورہ کے موقع پراظہار خیال

جمعہ 1 اپریل 2016 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 3 سال میں ترقیاتی بجٹ کو دوگنا کر دیا ہے‘ سرمایہ کاری اور معاشی ترقی براہ راست ترقیاتی منصوبوں سے منسلک ہے‘ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر جلد عملدرآمد ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز منصوبہ بندی ڈویژن کے دورے کے موقع پر کیا۔

جہاں وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے وزیراعظم نواز شریف کو ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر منصوبہ بندی و ترقی کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت اور معیار کو یکساں اہمیت دی جائے۔

وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں ملک نے پائیدار معاشی استحکام حاصل کیا۔ادھروزیر اعظم میاں نوازشریف نے کہا کہ مغربی روٹ پر کام تیز رفتاری سے مکمل کر کے تمام صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے، ترقیاتی ایجنڈے سے ملک کی تقدیر بدلیں گے اورپاکستان ایشیا کا ٹائیگر بنے گا - ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے - انڈس ہائی وے کے ادھورے سیکشن فوری مکمل کئے جائیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کا دورہ کے موقع پر کیا ہے اوروفاقی وزیر اسحق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی میں تین گھنٹے سے زائد کا وقت گزارا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزارت کیسینئیر افسران کے ہمراہ وزیراعظم کا استقبال کیا، احسن اقبال نے وزیراعظم کو وزارت منصوبہ بندی سے متعلق اموراور پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم کو پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل وزارت منصوبہ بندی اور دیگر وزارتوں کے افسران کی کارکردگی کو سراہا، وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی میں ایک اجلاس کی صدارت بھی کی، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے رواں سال کے ترقیاتی بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں اور اھداف کے حصول کا جائزہ پیش کیا، وزیر اعظم کو منصوبوں کی بروقت تکمیل اور منصوبوں میں شفافیت کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے ترقیاتی بجٹ اور منصوبوں کے بر وقت تکمیل کے لئے اصلاحات کی منظوری دی، وزیر اعظم نے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے سے ملک کی تقدیر بدلیں گے۔

پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بنے گا - ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے - انڈس ہاء وی کے ادھورے سیکشن فوری مکمل کئے جائیں - مغربی روٹ پر کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے - تواناء کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے - 20 ارب روپے سے بڑے منصوبوں کے سربراہ کے لئے سپیشل سکیل بنایا جائے - مارکیٹ سے بہترین ٹیلینٹ شفاف انداز میں بھرتی کیا جائے - پراجیکٹس کی نگرانی کے نظام کو مزید موثر کیا جائے - ایس ڈی جی 2030 اور وڑن 2025 کے اہداف کے لئے وزارت منصوبہ بندی تمام وسائل بروئے کار لائے - احسن اقبال نے وزیر اعظم سے منصوبہ بندی کمیشن کے ممبران کا تعارف کروایا۔