کراچی،پاکستان نے را کے گرفتارایجنٹ کلبھوشن یادیوکے ایران میں قیام اورسرگرمیوں کی تفصیلات مانگ لیں،را افسر کل بھوشن یادیو کے ویڈیو بیان کے بعد کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ایکشن میں آگیا،کراچی سینٹرل جیل میں قید را ایجنٹوں سے ایک مرتبہ پھر تفتیش کا فیصلہ

جمعہ 1 اپریل 2016 10:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء)پاکستان نے ایران سے را کے گرفتارایجنٹ کلبھوشن یادیوکے ایران میں قیام اورسرگرمیوں کی تفصیلات مانگ لی ہے اور ایران سے درخواست کی ہے کہ ایران میں مقیم کلبھوشن یادیوکے سا تھی راکیش عرف رضوان کوگرفتارکرکے پاکستان کے حوالے کیا جا ئے یہ بات وفاقی سیکریٹری داخلہ عارف احمد خان کی جانب سے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ھونردوست کو لکھے گئے دوصفحات پر مشتمل ایک خط میں کہی گئی ہے خط میں پہلے تو کلبھوشن یادیو کے بارے میں تفصیلات بتا ئی گئی ہیں کہ وہ کلبھوشن کو بلوچستان کے علاقہ مشخیل سے گرفتار کی گیا ان کے پاس بھارتی پاسپورٹ اور ایرانی ویزالگاہواتھابھارت ریاستی طورپرپاکستان کے خلاف دہشتگردی کررہاہے کلبھوشن نے چابہارمیں جیولری کاکا روبارشروع کیا ان کا دوسراساتھی راکیش عرف رضوان اب بھی چابہارمیں جیولرزکاکاروبار کررہاہے کلبھوشن نے دوران تفتیش اعترف کیا ہے کہ وہ چابہارسے بلوچستان میں دہشتگردی کروارہاہے یہ بات پاکستان اور ایران کیلئے خراب ہے خط کے آخری حصے میں ایران سے6مطالبات کیے گئے ہیں ایک یہ کہ فوری طورپرراکیش عرف رضوان کو گرفتارکرکے پاکستان کے حوالے کیا جا ئے دوسرایہ کہ کلبھوشن کے قیام،سرگرمیوں اورآمدورفت کاریکارڈفراہم کیا جائے تیسرایہ کہ کلبھوشن ایران کے کن کن شہروں میں سفرکیا اورمقا صد کیا تھے چوتھا یہ کہ ان کے گروپ میں کتنے لوگ شامل ہیں اور ان کے بظاہر کیا کاروبار ہیں پانچواں یہ کہ ایرانی سرزمین پرراکا نیٹ ورک کیا ہے چھٹایہ کہ اگر کوئی دوسری تفصیل ہے تو وہ بھی بتا ئی جا ئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر کل بھوشن یادیو کے ویڈیو بیان کے بعد کراچی کا کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ایکشن میں آگیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں قید را کے ایجنٹوں سے ایک مرتبہ پھر تفتیش کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر کل بھوشن یادیو کے انکشافات کے بعد کراچی سینٹرل جیل میں قید "را" ایجنٹوں سے ایک مرتبہ پھر تفتیش کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفتیش کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران پر مشتمل گروپ کرے گا۔ پہلے مرحلے میں را کے پانچ ایجنٹوں سے تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ندیم انکل اور شفیق نے تفتیش میں "را" کا ایجنٹ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ندیم انکل واٹر بورڈ کا ملازم ہے اور بھارتی شہر فرید پور سے دہشت گردی کی تربیت لے چکا ہے۔ را ایجنٹ ظفر عرف ٹینشن سے بھی جیل میں تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے گرفتار را کے ایجنٹوں کی تعداد 7 سے زائد ہے جو بینکاک کے راستے بھارت جانے کا بھی انکشاف کر چکے ہیں

متعلقہ عنوان :