شاہد آفریدی نے تحقیقاتی کمیٹی کو اپنا ٹیلی فونک بیان ریکارڈ کرادیا ، شکست پر افسوس ہے تاہم میں اکیلانہیں پوری ٹیم ذمہ دار ہے ،باولر اور بیٹسمین معیار پر پورا نہیں اترے، شاہد آفریدی

جمعرات 31 مارچ 2016 10:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء)قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے پی سی بی کی کمیٹی کو ٹیلیفون پر اپنا بیان ریکارڈ کرا دیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں خراب پرفارمنس کا میں اکیلا ذمہ دار نہیں ہو ں بلکہ پوری ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی،باولر اور بیٹسمین معیار پر پورا نہیں اترے۔انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی ہمیشہ جیت کیلئے ہی کھیلتے ہیں پوری قوم کی طرح انہیں بھی شکست پر افسوس ہے۔نجی ٹی و ی چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ آفریدی نے اس دوران سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے تعاون نہ کرنے کا شکوہ بھی کیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :