فیصل آباد،زہریلی پنجیری کھانے سے ایک ہی خاندان کی دو خواتین سمیت تین افراد کی حالت تشویشناک ،فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

جمعرات 31 مارچ 2016 10:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء) زہریلی پنجیری کھانے سے ایک ہی خاندان کی دو خواتین سمیت تین افراد کی حالت تشویشناک ‘فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ‘ آن لائن چک نمبر 204ر ب کینال روڈ کے رہائشی یاسین کے گھروالوں نے پنجیری تیاری کرکے رکھ لی اور بعد میں اس کو کھانے سے یاسین کی بیوی 45سالہ یاسمین ‘بیٹا بیس سالہ مہران اور ان کی بڑی بہن عنایت بی بی 70سالہ کی حالت خراب ہوگئی اور اہل خانہ تڑپنے لگے جس پر ان کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ‘جہاں پر ان کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے ‘ذرائع کے مطابق پنجیری میں کوئی نہایت ہی زہریلی چیز مکس ہوگئی تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا‘ڈاکٹر متاثرین کی جان بچانے کی تگ ودو کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :