آنگ سان سوچی نے میانمار کی وزیر خارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جمعرات 31 مارچ 2016 10:56

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء)نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی نے میانمار کی وزیر خارجہ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کی سیاسی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے گزشتہ برس نومبر میں منعقد ہونے والے انتخابات میں 80 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

(جاری ہے)

سوچی کے طویل عرصے سے حلیف ہیٹن کیاو نے بھی آج عہدہ صدارت کے لیے حلف اٹھایا ہے۔ گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت کی سربراہی کسی سویلین کے ہاتھ آئی ہے۔ سوچی کو وزارت خارجہ کے علاوہ تعلیم اور بجلی و پانی کی وزارتوں کے قلمدان بھی سونپے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ وزیر برائے صدارتی دفتر کی ذمہ داریاں بھی ادا کریں گی۔ سوچی کے علاوہ 17 دیگر وزراء نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :