امریکہ اور یورپی حلیفوں نے سلامتی کونسل میں ایرا نی اٹیمی ہتھیاروں کی قرار دا کو چیلنج کر دیا ، میزائل سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے ،سیکرٹری جنرل بانکی مون پر زور

جمعرات 31 مارچ 2016 10:56

اقوام متحدہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء )امریکا اور اس کے یورپی حلیفوں نے کہا ہے کہ ایران نے ایٹمی ہتھیار کے حامل میزائلوں کو متعارف کرا کر گزشتہ سال سلامتی کونسل میں منظور کی جانے والی قرار داد کو چیلنج کر دیا ہے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے اقوام متحدہ میں اسپین کے مندوب رومن اویارزون مارچیسی اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے نام ایک مشترکہ خط جاری کیا گیا ہے کہ حال ہی میں ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائلوں کے تجربے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے ساتھ "مطابقت نہیں" رکھتے بلکہ "اس کو چیلنج" کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ آخری مرتبہ ایران نے جو میزائل استعمال کیے ہیں وہ "بنیادی طور پر ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت" رکھتے ہیں۔مشترکہ خط میں سلامتی کونسل سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ تہران کی جانب سے اپنے وعدوں کی عدم پاسداری کے جواب میں "مناسب رد عمل" کو زیربحث لایا جائے۔ اس کے علاوہ سکریٹری جنرل بان کی مون پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے حالیہ میزائل سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں جن کے ذریعے سلامتی کونسل کی قرار داد 2231 کی مخالفت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :