ملک ریاض کاجنرل راحیل شریف سے تعلق ہے نہ کوئی واقفیت ،آئی ایس پی آر،رائٹرزکی 29مارچ کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر

جمعرات 31 مارچ 2016 10:44

اسلام اآباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء)آئی ایس پی آرنے کہاہے کہ بحریہ ٹاوٴن کے سربراہ ملک ریاض کاآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کوئی تعلق ہے نہ کوئی واقفیت ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ ملک ریاض کاآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرزکی 29مارچ کودی جانے والی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ،آرمی چیف پران الزامات کوسختی کے ساتھ مستردکرتے ہیں ،رائٹرزنے بھی اپنی خبرسے اسی وجہ سے واپس لی۔واضح رہے کہ ملک ریاض نے غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرزکو29مارچ کودیئے جانے والے انٹرویومیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے تعلق ظاہرکیاتھا