ملک سے دہشت گردی کا صفایہ کرکے ہی دم لیں گے،وزیراعظم، بھاگتے دہشت گرد خواتین اور بچوں جیسے آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گردی انتہائی سنجیدہ عالمی مسئلہ ہے،مالدیپ کے صد ر سے ٹیلی فونک بات چیت میں گفتگو،عبدالله یاسین کا سانحہ لاہور پر اظہار افسوس

جمعرات 31 مارچ 2016 10:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھاگتے دہشت گرد خواتین اور بچوں جیسے آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دہشت گردی انتہائی سنجیدہ عالمی مسئلہ ہے، ملک سے دہشت گردی کا صفایہ کرکے ہی دم لیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز مالدیپ کے صدر عبدالله یاسین نے وزیراعظم نواز سریف کو ٹیلی فون کیا اور سانحہ لاہور پر انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی ایک انتہائی سنجیدہ عالمی مسئلہ بن گیا ہے۔ ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے خلاف ایک ہونا ہوگا۔ ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرکے ہی دم لین گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے بھاگتے ہوئے دہشت گرد اب کمزور اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :