ریڈ زون،ڈی چوک میں ہر قسم کے جلسے،دھرنے پر پابندی کا اعلان،دھرنا قائدین سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا،قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائیگا اب تک ایک ہزار 70 لوگ گرفتار ہیں،سیف سٹی کیمرے توڑنے، فائربریگیڈ گاڑیوں کو آگ لگانے، میٹرو اسٹیشن تباہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،چوہدری نثار کی پریس کانفرنس
جمعرات 31 مارچ 2016 10:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء)وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ریڈ زون اور ڈی چوک پر سیاسی ومذہبی سمیت ہر قسم کے جلسے اور دھرنے پر پابندی کا اعلان کردیاہے ، دھرنا قائدین سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اب تک ایک ہزار 70 لوگ جڑوا ں شہروں میں گرفتار ہیں تاہم جنہوں نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی انہیں رہا کردیا جائے گا اور دیگر افراد جنہوں نے سیف سٹی کے لاکھوں روپے کے کیمرے توڑے، فائربریگیڈ گاڑیوں کو آگ لگائی، ریلوے ٹریک توڑے، سرکاری اہلکاروں پر حملے کیے اور میٹرو کے اسٹیشن کو تباہ کیا ان سب کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے طے کرانے پر اہم شخصیات کا مشکور ہوں جب کہ دھرنا قائدین سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا۔(جاری ہے)
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ 5 بجے دھرنے کے خلاف آپریشن کا حتمی فیصلہ کرلیا تھا لیکن کچھ قابل احترام شخصیات کی مداخلت پر معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوگئے اور دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس پر ان کا مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے کے مظاہرین سے مذاکرات کے لیے کوئی حکومتی شخصیت یا وزیرمذاکرات کے لیے ڈی چوک نہیں گیا، مظاہرین نے اپنی خواہش پر حکومتی وفد سے ملاقات کی اور ان مذاکرات میں دھرنا قائدین سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ جنرل ضیا کے دور سے ریڈزون کو جلسے گاہ کا مقام بنادیا گیا اور 2014 میں بھی سیاسی دھرنا ہوا اور آج بھی مارچ کے باعث ملک کی بدنامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لیے اس علاقے کو بطور جلسہ گاہ استعمال کرنے کے لیے فوری طور پر پابندی عائد کی جارہی ہے اور کسی کو بھی جلسہ یا سیاسی اجتماع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر مظاہرین ریڈزون تک جانے پر بضد ہوں تو ان کو روکنے کے لیے بھی پولیس کو اپنی رٹ قائم کرنے کیلیے کچھ ہدایات جاری کی گئی ہیں جب کہ ہم اس معاملے کو ایوان میں لے کر بھی جائیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جس شخص نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہے انہیں گرفتار کیا جائے گا اور اب تک ایک ہزار 70 لوگ صرف راولپنڈی میں گرفتار ہیں لیکن جنہوں نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی انہیں رہا کردیا جائے گا اور دیگر افراد جنہوں نے سیف سٹی کے لاکھوں روپے کے کمیرے توڑے، فائربریگیڈ کو آگ لگائی، ریلوے ٹریک توڑے، سرکاری اہلکاروں پر حملے کیے اور میٹرو کے اسٹیشن کو تباہ کیا ان سب کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 31 مارچ 2016 کی مزید خبریں
-
صوبہ میں امن و امان کا قیام ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، سید قائم علی شاہ ، اس وقت ہمارا ملک اپنی تاریخ کے بہت زیادہ حساس مراحل سے گذر رہا ہے باالخصوص بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتار ی اور اس کے ... مزید
-
دھرنا رہنماؤں کے ساتھ بات چیت میں پیر امین الحسنات نے اہم کردار ادا کیا
-
حکمران جماعت میں اختلافات،مذہبی گروپوں نے 4دن وفاقی دارالحکومت کو مفلوج کئے رکھا،پنجاب پولیس نے دانستہ ممتاز قادری کے چہلم میں شریک لوگوں کو وفاقی دارالحکومت میں گھسنے کا موقع دیا،راولپنڈی میں ... مزید
-
سندھ حکومت کا بھٹو کی برسی پر چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
-
محکمہ ایکسائز نے موٹر کار کے دلکش نمبروں کی نیلامی کردی، 1 نمبر6لاکھ 25 ہزارروپے میں پہلے نمبر پر،11 نمبر3لاکھ50ہزار روپے میں دوسرے نمبر پر فروحت، ایک دن میں ایکسائز نے 58 لاکھ21ہزار روپے کا ریونیو جمع ... مزید
-
پارلیمنٹ کے قریبی ہوٹل سے مشتبہ ملازم کو حراست میں لے لیا گیا، نیو دہلی میں پیدا ہونیوالے علی سید نامی مشتبہ ہوٹل ملازم کو حراست میں لے کر نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا
-
شاہد آفریدی نے تحقیقاتی کمیٹی کو اپنا ٹیلی فونک بیان ریکارڈ کرادیا ، شکست پر افسوس ہے تاہم میں اکیلانہیں پوری ٹیم ذمہ دار ہے ،باولر اور بیٹسمین معیار پر پورا نہیں اترے، شاہد آفریدی
-
کرس گیل کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید 2 چھکوں کی ضرورت،گیل یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن جائیں گے
-
ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ،دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے ہرا کر مسلسل چوتھی بار فائنل میں جگہ بنا لی ،میگ لیننگ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار
-
فیصل آباد،زہریلی پنجیری کھانے سے ایک ہی خاندان کی دو خواتین سمیت تین افراد کی حالت تشویشناک ،فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل
-
حکومت اور مظاہرین میں سات نکاتی معاہدہ،ڈی چوک میں چارروزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان، توہین رسالت کے متعلق قانون 295 سی میں ترمیم زیر غور ہے اور نہ ہوگی، توہین رسالت میں سزا یافتہ افراد کو رعایت بھی نہیں ... مزید
-
صدر اوبامہ کا سانحہ لاہور پراظہارافسوس، امریکی عوام اورحکومت اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ امریکہ پاکستان کاہرممکن تعاون کریگا،میری آپ سے ملاقات بہت جلدہوگی ... مزید
-
ریڈ زون،ڈی چوک میں ہر قسم کے جلسے،دھرنے پر پابندی کا اعلان،دھرنا قائدین سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا،قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائیگا اب تک ایک ہزار 70 لوگ گرفتار ہیں،سیف سٹی کیمرے ... مزید
-
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی
-
ملک سے دہشت گردی کا صفایہ کرکے ہی دم لیں گے،وزیراعظم، بھاگتے دہشت گرد خواتین اور بچوں جیسے آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گردی انتہائی سنجیدہ عالمی مسئلہ ہے،مالدیپ کے صد ر سے ٹیلی فونک بات ... مزید
-
دھرنے والوں سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا انڈر سٹینڈنگ ہوئی ہے،اسحاق ڈار ،حکومت کے پاس دو ہی راستے تھے طاقت کا استعمال یا پر امن طریقے سے دھرنا ختم کراتے، توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،نجی ... مزید
-
’را“کے 2افسر بھارتی جاسوس کو چاہ بہار سے نکالنے کیلئے ایران پہنچ گئے،کل بھوشن یادیو کا ہینڈلر ”را“ کا جاسوس راکیش عرف رضوان چاہ بہار میں بھارتی سفارتخانے کے قریب موجود ہے،بھارتی حکام نے ایران ... مزید
-
ڈاکٹر عافیہ کے متعلق افواہیں تکلیف دہ ، ان افواہوں کی تصدیق کرنا حکومتی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، ڈاکٹر عافیہ کی موت سے متعلق خبر اگرجھوٹی ہے تو حکومت اسکو پھیلانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، ... مزید
-
ملک ریاض کاجنرل راحیل شریف سے تعلق ہے نہ کوئی واقفیت ،آئی ایس پی آر،رائٹرزکی 29مارچ کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر
-
اصلی پولیس مقابلہ میں خیبر پختونخواہ کے رہائشی ” پانچ دہشتگر“د مارے گئے،گلشن اقبال پارک دھماکے میں ملوث ہونے کا انکشاف، ریس کورس،اقبال پارک اور پنجاب اسمبلی کے نقشے برآمد، ہلاک ہونے والے تھیٹرز، ... مزید
-
کرکٹ میں ہمارے قومی پرچم کی تذلیل ہورہی ہے ،انڈین کھلاڑیوں کی طرف سے ہیلمٹ پر قومی پرچم کا لوگو لگانے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر
-
ماوٴ نوازوں کے حملے میں بھارتی پیراملٹری فورس کے سات اہلکار ہلاک
-
خانہ جنگی سے شام کو 200 بلین ڈالرز سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے،شامی صدر
-
بنگلہ دیش، خالدہ ضیاء کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
-
”ٹاٹا سٹیل“کا برطانیہ میں خسارے میں چلنے والے اپنے سٹیل کے کارخانوں کو بند کرنے پر غور
-
امریکہ اور یورپی حلیفوں نے سلامتی کونسل میں ایرا نی اٹیمی ہتھیاروں کی قرار دا کو چیلنج کر دیا ، میزائل سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے ،سیکرٹری جنرل بانکی مون پر زور
-
آنگ سان سوچی نے میانمار کی وزیر خارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.