ضلع ناظم پشاور کی زیر صدارت اجلاس ‘ پشاور سے چوہوں کی خاتمے کیلئے ہنگامی اقداما ت کا فیصلہ ، عوام کو چوہے مارنے پر 25 روپے فی چوہا انعام دینے کا فیصلہ

بدھ 30 مارچ 2016 09:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30مارچ۔2016ء) ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان کی زیر صدارت پشاورمیں بڑے جسامت کے چوہوں کی بھرمار اور چوہوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے کے بعد اور پشاورکو چوہوں سے پاک کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر جہانگیر خان ڈی ایچ او پشاور‘ ڈاکٹر محمد عاطف پبلک ہیلتھ کوراڈینیٹر ‘ اشرف قادرڈبلیو ایس ایس پی ‘ چاروں ٹاؤن کے ٹی ایم او ز اور پی ایس او سہیل نذیر نے شرکت کی اجلاس میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے پشاور میں بڑے جسامت کے چوہوں کی افزئش نسل میں تیزی سے اضافے اور چوہوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے چوہوں کے مکمل خاتمے کیلئے تجاویز طلب کی اجلاس میں طے پایا کہ چوہوں کے مکمل خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ عوام میں شعور اجاگر کرنے اور چوہوں کو مارنے کیلئے گھر گھر چوہے مار ادویات فراہم کرنے اور اسکے لئےNIFA ( نیفا )کو ڈبلیو ایس ایس پی کو ادویات فراہم کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ عوام کو چوہوں مارمہم میں شریک کرنے اور عوام کی تعاون سے چو ہوں کا خاتمے اور ترغیب دینے کیلئے 25 روپے فی چوہا انعام دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے لئے ڈ بلیو ایس ایس پی کو چارو ٹاؤنزمیں پوائنٹ مقرر کرنے اور عوام کو انعامی رقم کی فوری ادائیگی کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ موبائل سروس کے ذریعے مردہ چوہے اکھٹی کرنے اور انعامی رقم موقع پر فراہم کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا جبکہ ندی نالوں ‘ کباڑ کے گوداموں اور کنٹینر میں چوہوں کی خاتمے کیلئے ایکپرٹ ریٹ کلر نصیر احمد کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نصیر احمد کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دینے اورروزانہ کی بنیاد پر ٹیمیں تشکیل دینے کے احکامات بھی جاری کئے اورروزانہ کی بنیا د پر رپورٹ طلب کرلی گئی تما م فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے کل بروز بدھ دوبارہ اجلاس طلب کرلیاگیا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور نیفا کے افسران کو بھی طلب کرلیا گیا -

متعلقہ عنوان :