تر بیلاغازی،19سالہ نوجوان نے کرکٹ کھیلنے سے منع کر نے پر خود پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی

بدھ 30 مارچ 2016 09:33

تر بیلاغازی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30مارچ۔2016ء) تحصیل غازی کے علاقہ سری کوٹ کے گاؤں بلاہ میں 19سالہ نوجوان نے کرکٹ کھیلنے سے منع کر نے پر خود پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی تھانہ غازی کی رپورٹ کے مطابق سری کوٹ گاؤں بلاہ کے رہائشی شیرین خان نے گھر میں اپنے بیٹے اویس کو وعظ نصیحت کی اور کر کٹ کھیلنے کیلئے باہر جانے سے منع کیا اور خود کہیں کام سے چلا گیا اورجب رات کو واپس آیا تو بیٹا اویس باپ کو دیکھ کر گھر سے باہر نکل گیا اس دوران اس نے آتشیں اسلحہ سے خود پر فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کا لیا پولیس نے ضابطے کی کاروائی مکمل کر کے نعش ورثاء کے سپر د کر دی نوجوان کو گزشتہ روز آبائی گاؤں بلاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :