کراچی ، بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا ایجنٹ گرفتار ،دہشت گرد صفدر ڈان لیاقت آباد سے گرفتار ،ملزم کی نشاندہی پر کورنگی سے اسلحہ بھی برآمد

بدھ 30 مارچ 2016 09:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30مارچ۔2016ء)کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار کر لیا ہے، گرفتار دہشت گرد صفدر ڈان کو لیاقت آباد سے گرفتار کیا گیا ملزم کی نشاندہی پر کورنگی سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے لیاقت آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ایجنٹ صفدر ڈان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار بھارتی ایجنٹ کی نشاندہی پر کورنگی سے جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررزام ڈیپارٹمنٹ نوید خواجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر ڈان نے اپنا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا ہے جبکہ رئیس مما کا قریبی ساتھی ہے۔ کاؤنٹر ٹیررزام ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار بھارتی ایجنٹوں کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا تھا۔ کراچی میں اس وقت بھی را کے سلیپرز سیل کام کر رہے ہیں۔ واٹر بورڈ ، لوکل گورنمنٹ ، پاسپورٹ اور نادرا کے محکموں میں نادرا کے سلیپرز سیل موجود ہیں۔ سی ٹی ڈی نے را ایجنٹ کی نشاندہی پر برآمد ہونے والے اسلحے کو فورنزک لیب بھیجوا دیا ہے جبکہ دہشت گرد کی نشاندہی پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔