رانا مشہود احمد کا صرف تعلیم کی وزارت کا قلمدان رکھنے کا فیصلہ ،تمام اضافی وزارتوں سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

بدھ 30 مارچ 2016 09:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30مارچ۔2016ء)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے صرف اسکولز ایجوکیشن کی وزارت کا قلمدان اپنے پاس میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ تعلیم کے علاوہ تمام اضافی وزارتوں سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کر لیا گیا ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کی وزارت جاری ذمہ داری ہے۔ تعلیم کے فروغ کیلئے ملک کو آگے لے کر جانا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے تعلیم کے علاوہ باقی تمام وزارتوں سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

انہوں نے تعلیم کے علاوہ یوتھ،ہائیرایجوکیشن،سیاحت اور کھیل کی وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی وزارت ہماری ذمہ داری ہے اس کے لئے مکمل انصاف چاہتا ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مکتوب کے ذریعے آگاہ کروں گا کہ باقی تمام وزارتیں واپس لے لیں تا کہ تعلیم کے میدان میں ملک کو آگے لے کر جا سکوں اور تعلیم کے معیار کو بہتر کر سکوں۔