اسلام آباد،عدم ادائیگی پر پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کے گھر کی بجلی منقطع،شیریں مزاری نے اکتوبر 2015سے کوئی بل ادا نہیں کیا ،انکے ذمے 9لاکھ سے زائد روپے واجب الاد ا ہیں،آئیسکو ترجمان

بدھ 30 مارچ 2016 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30مارچ۔2016ء )آئیسکو نے عدم ادائیگی پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گھر کی بجلی کاٹ دی،شیریں مزاری کے ذمے 9لاکھ روپے واجب الادا ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے ایک جاری بیان کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عدم ادائیگی پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے گھر کی بجلی منقطع کر دی ۔ شیریں مزاری اکتوبر2015سے بجلی کو کوئی بل ادا نہیں کیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق 9لاکھ 40ہزار7سو28روپے واجب الادا ہیں ۔