حکومت دھرنے والوں کے خلاف کارروائی سے اجتناب کرے،مفتی منیب الرحمن،کسی حادثہ کی صورت میں علماء کا لاتعلق رہنا ناممکن ہوجائے گا، پر یس کانفرنس

بدھ 30 مارچ 2016 09:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30مارچ۔2016ء) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور صدر تنظیم المدارس مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت دھرنے والوں کے خلاف کارروائی سے اجتناب کرے،کسی حادثہ کی صورت میں علماء کا لاتعلق رہنا ناممکن ہوجائے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کارروائی سے گریز کرے۔ جس سے اشتعال پیدا ہو۔

(جاری ہے)

پر جوش کارکنان کے جذبات کا خیال رکھا جائے۔ کسی بھی حادثے کی صورت میں ملک بھر کے علماء اہلسنت کا لاتعلق رہنا ناممکن ہوجائے گا۔ حکومت دھرنے والوں سے مذاکرات کیلئے ماحول ساز گار کرے۔ انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال لاہور کے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں دہشت گردوں نے پورے ملک کو متاثر کیا ہے دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :