عمران خان کی ہیڈ کوچ وقار یونس سے ملاقات، کوچنگ کا عہدہ سنبھالنے رکھنے کی ہدایت کر دی

منگل 29 مارچ 2016 11:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29مارچ۔2016ء)چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا،وقار یونس نے مشکلات سے آگاہ کیا۔پیر کے روز عمران خان نے لاہور میں وقار یونس سے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں کرکٹرز کے درمیان پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں شکست کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وقار یونس نے سابق کپتان کو پاکستانی ٹیم کو درپیش مشکلات اور کمزوریوں سے آگاہ کیا،عمران خان نے ہیڈ کوچ کو ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مشورے دیئے۔ادھرعمران خان نے وقار یونس کو کوچنگ کا عہدہ سنبھالنے رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی سابق کپتان عمران خان سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات وقار یونس کی خواہش پر ہوئی۔ اس موقع پر وقار یونس نے ٹیم کے معاملات اور مسائل سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا اور کوچنگ کی حیثیت سے اپنے مستقبل کیلئے مشورہ مانگا۔ اس موقع پر عمران خان نے وقار یونس کو کوچنگ کا عہدہ سنبھالنے رکھنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :