برطانیہ میں طوفان سے پروازیں اور بجلی کا نظام معطل

منگل 29 مارچ 2016 10:09

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29مارچ۔2016ء)کیٹی نامی طوفان نے ایسٹر کے موقع پر برطانیہ کے کئی مقامات پر بجلی کے نظام کو درہم برہم کر دیا ہے۔ اِس طوفان کے ہمراہ تقریباً پونے دو سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے جھکڑ تھے۔

(جاری ہے)

اسی تناظر میں لندن کے ہیتھرو اور گیٹ وِک ہوائی اڈوں پر ایک سو سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اِس طوفان کی وجہ سے بجلی کے کھمبے اکھڑنے سے کم از کم دو ہزار سے زائد مکانات بجلی کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے باہر جانے سے اجتناب برتنے کا کہا ہے۔ بتایا گیا ہیکہ اس طوفان کی وجہ سے کئی دریائی پْلوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :