اردن کو انتہائی نرم شرائط پر100 ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کیا جائے گا، عالمی بینک

منگل 29 مارچ 2016 10:06

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29مارچ۔2016ء)عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم نے اعلان کیا ہے کہ اردن میں موجود شامی پناہ گزینوں اور مقامی لوگوں کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھانے کے مقصد سے اردن کو انتہائی نرم شرائط پر100 ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کیا جائے گا۔جرمن میڈیا کے مطابق عالمی بینک کے صدر نے اس قرض کا اعلان اردن کے دارالحکومت عمان میں گزشتہ روزکیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ قرض طویل المدتی بنیادوں پر اور انتہائی کم شرح سود پر مہیا کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اردن اور لبنان درمیانی آمدنی والے ممالک ہیں اور ان کے لیے یہ قرضے غریب ملکوں کے لیے مختص کردہ فنڈز سے مہیا کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہم یہ رقوم فنڈ سے اس لیے نکال رہے ہیں کیونکہ اردن نے پناہ گزینوں کی مدد کے لیے بہت موثر اقدامات کیے ہیں۔اس سے قبل وہ لبنان میں موجود شامی مہاجرین کو تعلیم کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے بھی 100 ملین ڈالر کے قرض کا اعلان کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :