برسلز حملوں میں ملوث فیصل شیفو کو ثبوت نہ ملنے پر رہا کر دیا گیا

منگل 29 مارچ 2016 10:06

بیلجیئم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29مارچ۔2016ء) بیلجیئم نے برسلز حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ می ں گرفتار ایک شخص فیصل شیفو کو عدم شواہد کی بناء پر رہا کر دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ منگل کو برسلز میں ایئرپورٹ اور میٹرو سٹیشن پر ہونے والے حملوں میں 35 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فیصل شیفو پر دو دن قبل دہشتگرد گروہ میں شامل ہونے دہشتگردی کے تحت قتل اور اقدام قتل کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ بیلجیئم کے میڈیا میں اس شخص کی شناخت ایک فری لانس صحافی کے طور پر کی جاتی ہے۔