اوباما کے میٹھے الفاظ سے کیوبا کے عوام کو دل کا دورہ پڑ سکتا ہے، فیڈل کاسترو

منگل 29 مارچ 2016 10:06

ہوانا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29مارچ۔2016ء) کیوبا کے کمیونسٹ رہنما فیڈل کاسترو نے امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوبا کو ”سلطنت“ کی طرف سے کسی تحفے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سرکاری اخبار کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی زبان اور الفاظ بہت میٹھے تھے جن سے کیوبا کے عوام کو دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ ڈیڑھ ہزار الفاظ پر مشتمل خط میں فیڈل کاسترو نے اپنے عوام کو 1961ء میں بے آف پگ پر کی جانے والی چڑھائی یاد دلائی ہے۔

متعلقہ عنوان :