دھرنے میں بیٹھے لوگ مذہبی اورپرامن ہیں ،حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے نہ مذاکرات کیلئے تیار ،حامدرضا

منگل 29 مارچ 2016 09:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29مارچ۔2016ء)سنی تحریک کے راہنماصاحبزادہ حامدرضانے کہاہے کہ دھرنے میں بیٹھے لوگ مذہبی اورپرامن ہیں ،حکومت مذاکرات کے لئے سنجیدہ نہیں اورنہ مذاکرات کیلئے تیارہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے حامدرضانے کہاکہ حکومت مظاہرین سے مذاکرات کے لئے تیارنہیں اورنہ ہی مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہے ،مظاہرین جب لیاقت باغ سے آئے توہم نے کہاتھاکہ یہ مذہبی لوگ ہیں ہم صرف پارلیمنٹ کے سامنے جائیں گے اوراپنااحتجاج ریکارڈکرانے کے بعدمنتشرہوجائیں گے ،پنجاب پولیس نے ہمیں راستہ دیالیکن ڈی چوک میں ہمارے لوگوں پرآنسوگیس پھینکی گئی اورہمارے 40سے زائدبزرگ شہری بے ہوش ہوئے ۔

انہوں نے کہاکہ اہلسنت کی 4سیاسی جماعتیں ہیں دھرنے میں ہماری کوئی سیاسی جماعت شامل نہیں یہ صرف مذہبی لوگ ہیں

متعلقہ عنوان :