دھماکے کے بعد ہر جانب لاشیں بکھری ہوئی تھیں، عینی شاہدین

پیر 28 مارچ 2016 09:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28مارچ۔2016ء)عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد گلشن اقبال پارک میں ہر جانب لاشیں اور خون بھکرا ہوا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد پارک میں افراتفری پھیل گئی اور ہر جانب زخمیوں کی چیخ و پکار سنائی دے رہی تھی۔

(جاری ہے)

'لاشوں اور زخمیوں کو ٹیکسی، رکشہ اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا'۔عینی شاہدین کے مطابق ایسٹر کی وجہ سے شہریوں کی غیر معمولی تعداد اقبال پارک آئی تھی اور سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں موجود تھیں۔عینی شاہدین کا دعویٰ تھا کہ پارک کی سیکیورٹی کیلئے کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :