لاہور گلشن اقبال پارک دھماکہ ،مبینہ خود کش حملہ کے4 بھائیوں اور چچا کو گرفتار کرلیاگیا

پیر 28 مارچ 2016 09:54

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28مارچ۔2016ء ) لاہور کے گلشن اقبال پارک میں حملہ کرنے والے مبینہ خودکش حملہ آور کے چار بھائیوں اور چچا کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خود کش دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث دہشت گرد یوسف کے چار بھائیوں اور چچا کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔مبینہ دہشت گرد کا 2 ماہ سے اہل خانہ سے رابطہ نہیں تھا جب کہ دہشت گرد محمد یوسف کا والد ایک سبزی فروش ہے ۔