دھماکے کی جگہ پر پڑے موبائل فون پر ” امی جی “کے نام سے سیو نمبر سے بار بار کال آتی رہی

پیر 28 مارچ 2016 09:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28مارچ۔2016ء) گلشن اقبال پارک میں ہونیوالی دہشتگردی کے واقعہ کے بعد ایسے ایسے مناظر دیکھنے میں آئے جس سے دل دہل جاتے رہے ۔

(جاری ہے)

دھماکے کی جگہ پر پڑے ہوئے موبائل فون پر ” امی جی “ کے نام سے سیو کئے گئے نمبر سے بار بار کال موصول ہوتی رہی ۔ اس موقع پر وہاں موجود افراد کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر آئیں۔