خود کش حملہ کہیں راکے ایجنٹ کی گرفتاری کا ردعمل تو نہیں ؟، لاہورسمیت صوبے کے دیگر شہروں میں کالعدم تنظیموں کی کارندوں کی نگرانی مزید سخت کر نیکا فیصلہ

پیر 28 مارچ 2016 09:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28مارچ۔2016ء) لاہورسمیت صوبے کے دیگر شہروں میں کالعدم تنظیموں کی کارندوں کی نگرانی مزید سخت کر نیکا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز ہونیوالی دہشت گردی کے بعداہم ادارے کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے جس میں جائزہ لیا گیا ہے کہ خود کش حملہ کہیں راکے ایجنٹ کی گرفتاری کا ردعمل تو نہیں ہے؟ لاہور میں دھماکے کے بعد اہم ادارے کے اجلاس میں پنجاب کی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور صوبے میں کالعدم تنظیموں کے کارندوں کی نگرانی سخت کر نے کے ساتھ ساتھ اہم ادارے کو جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے ۔