بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابی ریلی کے دوران اذان کی آواز سن کر اپنی تقریر روک دی

پیر 28 مارچ 2016 10:19

کھڑگ پور/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28مارچ۔2016ء )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابی ریلی کے دوران قریب کی مسجد سے اذان کی آواز سن کر کچھ دیر کے لئے اپنی تقریر روک دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی مغربی بنگال کے کھڑگ پور میں انتخابی ریلی سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران قریب کی مسجد سے اذان کی آواز سن کرانھوں نے کچھ دیر کے لئے اپنی تقریر درمیان میں ہی روک دی۔وہ ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے اپنی پہلی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔بھارتی وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ممتا بنرجی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :