مشفیق الرحیم نے بھارت سے شکست پر عوام سے معافی مانگ لی

اتوار 27 مارچ 2016 10:59

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27مارچ۔2016ء) بنگلہ دیشی کرکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم نے خود کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے شائقین سے معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

وہ آخری اوور میں ہر دیک کو 2 باؤنڈریز جڑ کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا کر غیر ذمہ دارانہ شاٹ پر آؤٹ ہوگئے تھے، بعد میں ٹیم ایک رن سے ہار گئی تھی۔ مشفیق نے کہا کہا کہ جوکچھ ہوا وہ سب کیلئے تکلیف دہ ہے ، میرے لیے مناسب نہیں تھا کہ اس وقت آؤٹ ہوتا، ٹیم کو شکست بھی میری ہی وجہ سے ہوئی ، اس لیے میں اپنے ملک کے عوام سے معافی مانگتا ہوں ، مجھے امید ہے کہ ہم اس غلطی سے سبق سیکھ کر شائقین کے چہروں رپ مسکراہٹ واپس لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :