فاسٹ باوٴلر بننا تھا تاہم محتثم رشیدکے کہنے پر سپنر بنا:آفریدی

اتوار 27 مارچ 2016 10:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27مارچ۔2016ء) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہدآفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فاسٹ باوٴلر بننا چاہتے تھے تاہم محتثم رشیدکے کہنے پر سپنر بن گئے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران 36سالہ آل راوٴنڈ ر نے انکشاف کیا کہ وہ سٹریٹ کرکٹ کے دوران فاسٹ باوٴلنگ کیا کرتے تھے ، تقریبا گیا رہ یا بارہ سال کی عمر میں وہ ایک دن باوٴلنگ کررہے تھے کہ گیند بلے باز کے سر پر زور سے لگا ، اس وقت سابق فرسٹ کلاس کرکٹر محتثم رشید انہیں باوٴلنگ کرتا دیکھ رہے تھے ،انہوں نے مشورہ دیا کہ تمہیں فاسٹ باوٴلر بننے کی بجائے سپنر بننا چاہیئے جس پر میں نے عبدالقادر کے سٹائل سے باوٴلنگ کروانا شروع کی اوریوں میں فاسٹ باوٴلر سے سپنر بن گیا۔

یاد رہے کہ شاہد آفرید ی نے 2006ء میں فیصل آباد میں بھارت کیخلاف ٹیسٹ کے دوران نئی گیند سے فاسٹ باوٴلنگ کی تھی اور اس دوران انہوں نے بھارتی اوپنر وی وی ایس لکشمن کے ہیلمٹ پر گیند بھی مار ا تھا۔