ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستا،فی تولہ سونے کی قیمت میں100رو پے کی کمی ریکار ڈ

اتوار 27 مارچ 2016 10:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27مارچ۔2016ء) ہفتہ کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستا ہو گیا ۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں1ڈالرکی کمی سے فی اونس قیمت1217ڈالرپرآگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں100رو پے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،لاہور،حیدرآباد،ملتان،اسلام آبا،فیصل آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار200روپے سے کم ہوکر49ہزار100روپے ہوگئی اسی طرح85روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار85روپے پرآگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت650روپے پربدستور بر قرار رہی۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں16ڈالرکی کمی وا قع ہو ئی جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں زیر تبصرہ مدت کے دوران ایک تولہ سونا 450روپے اور دس گرام سونا386روپے سستا ہو اہے۔