”جن“ نہ نکلا جعلی عامل نے ”جان“ نکال دی

اتوار 27 مارچ 2016 10:52

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27مارچ۔2016ء) گوجرانوالہ کے علاقے شریف پورہ میں جعلی پیر نے جن نکلاتے ہوئے 60 سالہ عبدالستار زندہ جلا کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز گوجرانوالہ کے علاقے شریف پورہ میں جعلی پیر سائیں بابا نے 60 سالہ بوڑھے شخص عبدالستار کے ”جن“ نکالنے کیلئے اپنے حواری کے ساتھ کمرے میں لے گیا جہاں پر جعلی پیر نے عبدالستار کا چہرہ دہکتے کوئلوں پر رکھ کر اوپر اپنے حواریوں کو بٹھا دیا۔

(جاری ہے)

بوڑھے باپ کی خوفناک چیخیں سن کر باہر بیٹھا بیٹا ابوبکر کمرے میں مدد کیلئے داخل ہوا تو جعلی عامل نے گالیاں دے کر باہر بیٹھنے کو کہا کہ یہ جنات کی آوازیں ہیں۔ بیٹا زبردستی باپ کی مدد کے لئے کمرے میں گیا تو عبدالستار اپنی آخری سانسیں لے رہا تھا۔ اور جعلی پیر موقعہ پا کر جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق عبدالستار کا چہرہ بری طرح جھلس گیا جس کے باعث دم توڑ گیا۔ پولیس نے جعلی پیر کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کر دیں تاہم ابھی تک گرفتار نہ کر سکی۔