مئی سے جولائی کے دوران کراچی شہر میں گرمی کی شدید لہر کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات

اتوار 27 مارچ 2016 10:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27مارچ۔2016ء)محکمہ موسمیات نے رواں سال مئی سے جولائی کے مہینے کے دوران کراچی شہر میں گرمی کی شدید لہر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو کراچی کے جناح ہسپتال کے عملے کو رواں سال کے گرمی کے موسم میں اونچے درجے کے ہیٹ ویو کے خدشے کے حوالے سے اور اس سے نمٹنے سے اقدامات اٹھانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے جناح ہسپتال میں پلان تیار کرلیاگیا،ہسپتال کے تمام وارڈ میں ادویات سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔گزشتہ سال جناح ہسپتال میں3664مریض لائے گئے تھے،اس بار5ہزار مریضوں کا بندوبست کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :