جھنگ،تیز رفتار شہ زور اور مزدا ڈالہ کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق،5زخمی

اتوار 27 مارچ 2016 10:23

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27مارچ۔2016ء)ملتان روڑ پر تیز رفتار شہ زور اور مزدا ڈالہ کے تصادم کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق ہو گئے ۔ مرنے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ، حادثہ میں 5افراد زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہ زور ڈالہ نمبری CL-7541میں سوار بد قسمت خاندان کے افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ٹوبہ ٹیک سنگھ جا رہے تھے کہ اڈہ ڈولی شہید کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ایک تیز رفتار مزدا ڈالہ نمبری EA-3324پشاور سے زور دار دھماکے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں شہ زور ڈالہ میں سوار 7افراد جاں بحق ہو گئے ۔

مرنے والوں میں 25سالہ عامر ولد ظفر،40سالہ شہناز زوجہ ظفر،60سالہ رمضان ولد عنایت،25سالہ صفیہ بی بی ،7سالہ بلال ولد رمضان ،18سالہ سونیا بی بی دختر شیر محمد ،اور 30سالہ مزمل شامل ہیں ۔ زخمیوں میں محمد وقاص ،عباس علی،جاوید اقبال،عمران اور ابرار حسین شامل ہیں جنہیں ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔