پاکستان اور بلوچستان کی بد امنی اور دہشت گردی میں ہمسایہ مما لک ملوث ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض/شیر افگن، اسلام پر امن مذہب ہے، دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا، انسانیت کی حفاظت اور سلامتی کے لیے دہشت گردی کیخلاف اپنے منظقی انجام تک ضرور پہنچے گی،کمانڈر سدرن کمانڈ اور آئی جی ایف سی کا لورالائی سکاؤٹس کے 58ویں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب

اتوار 27 مارچ 2016 10:23

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27مارچ۔2016ء)کما نڈر سدرن کمانڈلفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے پاکستان اور بلوچستان کی بد امنی اور دہشت گردی میں ہمسایہ مما لک ملوث ہیں، اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا۔ یہ بات انہوں نے جناح اسٹیڈیم لورالائی میں ایف سی کی 58ویں بیچ کے چار ہزار پانچ سو ریکروٹمنٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آپ ایک پروقار پیشہ اختیار کررہے ہیں آپ کے کندھوں پر جو ذمہ واری ڈالی جارہی ہے وہ آپ کو احسن طریقے سے نبھاناہے آپ کے خاندان اور آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

آپ نے ملک میں دہشت گردی منشیات کے خاتمے اور ملک کی سلامتی کیلئے گراں قادر خدمات سرانجام دینی ہونگی انہوں نے کہا کہ ایف سی کو بلوچستان کی سیکورٹی اور پاکستان کی سلامتی اور بقاکیلئے قربانیاں دینی ہونگی اور اعلیٰ اقدار کے ذمہ داریوں کے نبھانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ایف سی کے آفیسران اور نوجوانوں کے باعث بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے۔

یہ پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تربیت پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں۔ لیکن پاکستان کی قوم کو اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے بلوچستان کے کونے کونے میں امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، بلوچستا ن ،پاکستان اور عالم اسلام کی جنگ ہے انسانیت کی حفاظت اور سلامتی کے لیے جو جنگ لڑی جارہی ہے وہ اپنے منظقی انجام تک ضرور پہنچے گی۔

انہوں نے ریکرروٹس کر مخاطب کر کے کہا کہ آپ نے دشمن کو ملک کے کونے کونے سے ڈھونڈ کر نکالنا ہے اور ان کا خاتمہ کرنا ہے۔ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابسطہ ہے۔ بلوچستان پاکستان کے تقریباً آدھے رقبے پر مشتمل ہے۔ بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے اس کی حفاظت اور بقاء کی ذمہ داری آپ کی ہے۔ اس سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

قومی ترانہ بجایا گیا اور نئے ریکروٹس سے حلف لیا گیا۔ تقریب میں صوبائی مشیر سردار در محمد ناصر، رکن قومی اسمبلی مولانا امیر زمان، صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ، صوبائی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی ، سابق صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اوتمانخیل، سابق گورنر سردار گل محمد جوگیزئی، سابق ضلعی ناظم عبدالمنان اوتمانخیل، ایس ایس پی لورالائی آغا رمضان علی، اے ڈی سی ریونیو یعقوب شاہ غرشین، قبائلی عمائدین ،خواتین، طلباء لورالائی پریس کلب کے میر محمود بلوچ ، میاں محمد طاہر بشیر ، محمد عثمان موسی خیل ، محمد نعیم ناصر ، روزی خان ملازئی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آخر میں کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل عامر ریاض نے پاسنگ آوٹ پریڈ سے سلامی لی اور اعلیٰ کمپنی کو علم دیا۔ انہوں نے ریکورٹ عارف عزیز کمپنی ، فضل حق سرور کمپنی اور رضوان لالک جان کمپنی کو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعامات سے بھی نوازا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ کے ہمراہ آئی جی ایف سی شیر افگن اور کمانڈنٹ سکول آف ایف سی اینڈ ٹرینئگ سینٹر احسن جہانگیر اور دیگر داعلی فوجی قیادت بھی موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :