آئیوری کوسٹ ، دو متحارب قبائل کے درمیان جھڑپیں ،17 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

اتوار 27 مارچ 2016 11:36

یاموسوکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27مارچ۔2016ء) آئیوری کوسٹ کے دو متحارب فریقین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کے ایک عہدیدار وینسنٹ نوح بائی نے بتایا کہ آئیوری کوسٹ کے شمال مشرقی قصبہ بونا میں کسانوں اور چراہوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جھڑپوں میں سترہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں انہوں نے ہاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے

متعلقہ عنوان :