برسلز اور پیرس حملوں میں ملوث عناصر کو صفحہ ہستی سے مٹادینگے ، فرانسو اولاندے، مشتبہ افراد کی تلاش اور گرفتاری میں کامیاب رہے تاہم ابھی بھی خطرہ موجود ہے ، فرانسیسی صدر

اتوار 27 مارچ 2016 11:33

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27مارچ۔2016ء)فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے برسلز اور پیرس حملوں میں ملوث عسکریت پسند گروہ کو صفحہ ہستی سے مٹایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فرانس اور بیلجیئم کے حکام متصبہ ملزمان کی تلاش اور ان کی گرفتاری میں کامیاب رہے ہیں۔ تاہم انھوں نے خبردار کیا ہے کہ ابھی بھی خطرہ موجود ہے۔اسی اثنا میں بیلجیئم میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برسلز میں دہشت گردوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ مشتبہ افراد اْن تین افراد میں سے ہیں جنھیں جمعے کی صبح سے پولیس نے محصور کر رکھا تھا۔جرمنی اور فرانس میں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب بیلجیئم کے حکام نے برسلز کے ایئر پورٹ پر حملہ کرنے والے دوسرے شخص کی شناخت نجم لشراوی کے نام سے ہوئی ہے اور پیرس حملوں کی جائے وقوعہ سے اس شخص کے ڈی این اے کے نمونے ملے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اطلاعات ایک ایسے وقت پر سامنے آئیں ہیں جب برسلز میں جمعرات کو حملوں کی تحقیقات کے دوران تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

استعغاثہ کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں پیرس حملوں کے سلسلے میں ایک چھاپے کے دوران ہوئیں اور پولیس نے ایک دہشت گردی کے منصوبے کو بے نقاب کیا ہے۔برسلز کے میٹرو سٹیشن اور ہوائی اڈے پر ہونے والے بم دھماکوں میں 31 افراد ہلاک ہوئے تھے۔پولیس نے یورپی ممالک سے مزید دس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ منگل کو ہونے والے بم حملوں کی تفتیش کا کام جاری ہے جس میں 31 افراد ہلاک ہوئے تھے۔