قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم میں سے 6،7کھلاڑیوں کو باہر نکالنا ہوگا ، رمیز راجہ

ہفتہ 26 مارچ 2016 09:44

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء)سابق قومی کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم میں سے 6،7کھلاڑیوں کو باہر نکالنا ہوگا ،احمد شہزاد احمقانہ شاٹ کھیل کر آوٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی کے 4میں سے 3میچوں میں شکست کے بعد سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ قومی ٹیم پر برس پڑے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کھلاڑی کھیلنے کی بجائے سیاست کر رہے ہیں ،مستقبل میں بہتر پر فارمنس کے لیے 6،7کھلاڑیوں کو تو باہر نکالنا ہوگا.انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ بہتربنانے کے لیے ایسے لوگوں پر مشتمل خودمختارکمیٹی بنائی جائے جوکرکٹ کو سمجھتے ہوں کیونکہ جب تک سسٹم ٹھیک نہیں ہو گا تب تک کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :