سرکار ی اداروں میں20جون تک ”اے سی“ نہ چلانے کا حکم،بجلی کا شارٹ فال بڑھنے لگا، دیہاتوں میں دورانیہ 16 گھنٹے ہو گیا، حکومت کا شہریوں کو بجلی کم استعمال کی ہدایت

ہفتہ 26 مارچ 2016 09:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء) حکومت پنجاب نے شہری و دیہی علاقوں میں قائم واپڈا شکایات دفاتر کو جاری تحریری ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں تعاون کریں اور غیر ضروری بلب،پنکھے وغیرہ بند رکھیں تاکہ بجلی کی بچت میں بہتری آسکے۔

(جاری ہے)

جبکہ سرکار ی اداروں میں20جون تک ”اے سی“ نہ چلانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے دیہاتوں میں بجلی غائب رہنے کادورانیہ 16 گھنٹے جبکہ شہری علاقوں میں دس گھنٹے ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہری و دیہی روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :