ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع ابرآلود ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع ابرآلود ،سکردو، استور،بونجی، گلگت اور منڈی بہاؤالدین میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، مکران ڈویژن اور سندھ میں بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران فاٹا، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

ہفتہ 26 مارچ 2016 09:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء )موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے، سکردو، استور،بونجی، گلگت اور منڈی بہاؤالدین میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ مکران ڈویژن اور سندھ میں بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔ہفتہ کے روز بھی بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشنگوئی۔

اس دوران بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخواہ میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔ہفتہ کیروز گندم کی کاشت کے بارانی اور نہری علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع۔جمعہ وہفتہ کے روز کشمیر،گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں موسلادھار بارش کی توقع۔

(جاری ہے)

جسکی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران فاٹا، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور،فیصل آباد ڈویڑن ) اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بہاولپور، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان،سکھر، لاڑکانہ،ڑوب ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان۔

بالائی خیبر پختونخواہ اور بالائی پنجاب کے چند علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ شمالی علاقوں میں چند مقامات پر برفباری کا بھی امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: پنجاب،خیبر پختونخواہ، فاٹا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ کوئٹہ، ڑوب ڈویڑن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ خیبر پختونخواہ :مالم جبہ 67، پٹن48، دیر، کالام34، سیدوشریف23، پارہ چنار15،چراٹ، چترال14،میرکھانی13، بنوں10، رسالپور، لوئر دیر09، پشاور، دروش 08، کوہاٹ 04، بالاکوٹ03، ڈی آئی خان01۔

بلوچستان: ڑوب 09، کوئٹہ (شیخ ماندہ)06، کوئٹہ(سمنگلی)02،بارکھان 01۔ گلگت بلتستان : استور19، گوپس15، سکردو08، چلاس، گلگت03، ہنزہ، بگروٹ 02، بونجی01 پنجاب: لیہ 17، بھکر11، ڈی جی خان، کوٹ ادو 10، ٹوبہ ٹیک سنگھ06، سرگودھا05، کامرہ، بہاوپور04، ملتان، نور پور تھل، جوہر آباد03، منڈی بہاؤ الدین02، منگلا، فیصل آباد، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، بہاولنگر، جھنگ، مری01، کشمیر:راولاکوٹ 06، گڑھی دوپٹہ 05، کوٹلی04، مظفر آباد 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج سب سیزیادہ درجہ حرارت: مِٹھی، لسبیلا، تربت، چھور 37، ٹھٹھہ، پسنی، گوادر 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :