اس سال بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ سولہ ہزار نو سو میگا واٹ بجلی پیدا کرینگے ، عابد شیر علی ،حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں 2018ء تک چھ ہزار سے آٹھ ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن میں شامل ہوجائے گی ، ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا،میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 26 مارچ 2016 09:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اس سال بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم سولہ ہزار نو سو میگا واٹ بجلی پیدا کرینگے جبکہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں دو ہزار اٹھارہ تک چھ ہزار سے آٹھ ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن میں شامل ہوجائے گی جس سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تمام نئے منصوبوں پر کام تیز کردیا گیا ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں نے بجلی کے نئے پراجیکٹس پر کام نہیں کیا جس کی وجہ سے موجودہ حکومت کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے جس کیلئے تھرمل پن بجلی کے علاوہ کول شمسی توانائی او ونڈ انرجی سے بھی بجلی کے نئے منصوبے لگائے جارہے ہیں تاکہ جلد سے جلد عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بچایاجاسکے

متعلقہ عنوان :