لودھراں،دہشت گردوں اور انسداد دہشت گردی سکواڈ کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے

ہفتہ 26 مارچ 2016 09:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء) تھانہ صدر لودھراں کے علاقہ آدم واہن میں چھپے ہوئے دہشت گردوں اور انسداد دہشت گردی سکواڈ کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی سکواڈ نے ایک اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو انہوں نے فائرنگ کردی۔ دہشت گردوں نے اہلکاوں پر دو ہینڈ گرینیڈ بھی پھینکے۔ سکواڈ کی جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے مبینہ 4 دہشت گرد مارے گئے۔ مقابلہ کے بعد ایک خودکش جیکٹ، ہینڈ گرینیڈ اور رائفل سمیت دیگر اسلحہ قبضہ میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :