بلغاریہ نے یونان سے ملنے والی سرحد پر باڑ لگانے کا عندیہ دے دیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 10:07

صوفیا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء) بلغاریہ نے یونان سے ملنے والی اپنی سرحد پر باڑ لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ملکی وزیر اعظم بوئیکو بورسیف نے 25 مارچ بروز جمعہ کو خبردار کیا ہے کہ ان کی حکومت کسی لمحے بھی یونان کے ساتھ اپنی سرحدوں پر خار دار باڑیں نصب کرنا شروع کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کے بقول اس طرح یونان سے مہاجرین کی آمد کو روکنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم بورسیف نے ایتھنز حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مہاجرین کے اس بحران کے حل کے لیے کوئی مناسب اقدام کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :