جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ یوکیو امانو نے جوہری دہشت گردی سے خبردار کر دیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 10:05

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء) جوہری تونائی کے عالمی ادارے ’ آئی اے ای اے‘ کے سربراہ یوکیو امانو نے جوہری دہشت گردی سے خبردار کیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں امانو کا کہنا تھا کہ دہشت گردی بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس دوران جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا امکان بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے رکن ممالک سے جوہری تنصیبات کی نگرانی بڑھانے کی درخواست بھی کی۔ یوکیو امانو کے بقول جوہری دہشت گردی کے خطرے کو نظر انداز کرنے والے ممالک غلطی کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ امانو کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب 31مارچ کو واشنگٹن میں دو روزہ بین الاقوامی جوہری اجلاس ہو رہا ہے۔