پاکستان کوآئی ایم ایف سے 502ملین ڈالرکی قسط مل گئی،وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاخیرمقدم

ہفتہ 26 مارچ 2016 10:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے پاکستان کے لئے 502ملین ڈالرزکی اگلی قسط کی منظوری دیدی ہے ،یہ منظوری واشنگٹن میں آئی ایم ایف بورڈکے ہونے والے اجلاس میں دی گئی ،جس میں ای ایف ایف کی مددسے پروگرام کی دسویں جائزہ رپورٹ پرغورکیاگیااوراس کے مطابق پاکستان کیلئے قسط کی منظوری دی گئی ،پاک آئی ایم ایف مذاکرات کادسواں دورفروری 2016ء کے پہلے ہفتے میں دوبئی میں منعقدہواتھا،دریں اثناء وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے آئی ایم ایف بورڈکی جانب سے منظوری کاخیرمقدم کیاہے اورکہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں موجودہ حکومت کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کے عمل سے ملک ایک ایسی سطح تک پہنچ گیاہے جہاں اس نے میکرواکنامک استحکام حاصل کرلیاہے اوراب اقتصادی ترقی کی راہ پرگامزن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ پاکستان آئی ایم ایف کے توسیع شدہ فنڈ،منصوبے کے تحت تمام جائزوں کاعمل مکمل کریگا

متعلقہ عنوان :