ملک سے دہشت گردی مکمل طور پر اکھاڑ پھینکیں گے،ممنون حسین ،فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں سے ہی پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ ہے،ضرب عضب میں شامل فوج کے افسران اور جوانوں کو پوری قوم کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں،صدر کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 26 مارچ 2016 09:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج پر فخر کرتی ہے،شاندار پریڈ نے پاکستان کے وقار اور تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کیا،قو م پر جب بھی برا وقت آیا پاک فوج توقعات پر پوری اتری ہے،فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت نے دشمن کے سوچنے پر مجبور کے یہ ناقابل شکست ہیں، توقع ہے جلد ہی ملک سے دہشتگردی کو مکمل طور پر اکھاڑ پھینکیں گے،فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں سے ہی پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ ہے،ضرب عضب میں شامل فوج کے افسران اور جوانوں کو پوری قوم کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کی شاندار پریڈ کے انعقاد پر منتطمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پوری قوم پاک فوج پر فخر کرتی ہے،شاندار پریڈ نے پاکستان کے وقار اور تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کیا،ملک کے دفاع کے لیے فوج کا کردار انتہائی اہم ہے،قو م پر جب بھی برا وقت آیا پاک فوج توقعات پر پوری اتری ہے،فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت نے دشمن کے سوچنے پر مجبور کے یہ ناکابل شکست ہیں،پاک فوج کو عصر کے مطابق جدید بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،مظبوط دفاعی قوت ہمیں خطرات سے محفوظ رکھ سکتی ہے،آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے نہایت جرات اور بہادری سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا،جس طرح پاک فوج نے دہشتگردوں کے ساتھ جنگ میں مصروف ہے توقع ہے جلد ہی ملک سے دہشتگردی کو مکمل طور پر اکھاڑ پھینکیں گے،فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں سے ہی پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ ہے،ضرب عضب میں شامل فوج کے افسران اور جوانوں کو پوری قوم کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں،پاکستان کی مسلح افواج کے دفاع کے لیے ہر وقت اپنی جانوں کا نظرانہ دینے کے لیے تیار ہیں۔