بلوچستان سے” را “کے ایجنٹ کی گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے،چوہدری نثار ،کوئی ملک خطے میں امن اور دوستی کی پاکستان کی کوششوں کو اس کی کمزوری نہ سمجھے،تفتیش کے سلسلے میں حکومت ایران سے بھی مدد مانگی جائیگی، وفاقی وزیر داخلہ کا بیان

ہفتہ 26 مارچ 2016 09:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بلوچستان سے ”را “کے ایجنٹ کی گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ گرفتاری سے پاکستان کے اس موقف کی تائید ہوتی ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی ملک خطے میں امن اور دوستی کی پاکستان کی کوششوں کو اس کی کمزوری نہ سمجھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حساس اداروں کی کارکردگی لائق تحسین ہے جن کی کاوشوں سے اس ملک دشمن نیٹ ورک کو توڑا گیا وزیر داخلہ نے کہا کہ اس معاملے کی مفصل تفتیش ہونا ابھی باقی ہے اور تفتیش کے سلسلے میں حکومت ایران سے بھی مدد مانگی جائیگی