ملتان ، نشتر ہسپتال کی کینٹین میں دھماکہ ،متعدد افراد زخمی،دوافراد کی حالت تشویشناک، ایم ایس نشتر ہسپتا نے حکام کے پہنچنے سے قبل ہی واقعہ کے اصل محرکات چھپانے کیلئے زخمیوں کو وارڈز میں منتقل کرادیا

جمعہ 25 مارچ 2016 09:36

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25مارچ۔2016ء)ملتان کے نشتر ہسپتال کی کینٹین میں جمعرات کے روز دھماکہ ہوا ہے جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،جن میں دوافراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان کے نشتر ہسپتال کی کینٹین میں گزشتہ روز دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں میں بشیر اور حیدر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ اور حساس اداروں کے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق نے حکام کے پہنچنے سے قبل ہی واقعہ کے اصل محرکات کو چھپانے کیلئے زخمیوں کو اپنے ہی ملازمین کے ذریعے وارڈز میں منتقل کرادیا اور پہلے کہا کہ سلینڈر کا دھماکہ تھا اور بعد میں کہا گیا کہ کافی میکر میں دھماکہ ہوا ہے۔

پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرکے تجزیے کیلئے بھجوا دئیے ہیں۔میڈیا کو داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :