سابق وفاقی وزیرسیدحامدسعید کاظمی کے بڑے بھائی انتقال کرگئے،نمازجنازہ میں ہزاروں افرادکی شرکت

جمعہ 25 مارچ 2016 09:32

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25مارچ۔2016ء)امیر جماعت اہل سنت پاکستان علامہ سید مظہر سعید کاظمی کے چھوٹے و سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی اور صاحبزادہ سید ارشد سعید کاظمی کے بڑے بھائی ممتاز عالم دین صاحبزادہ علامہ سید سجاد سعید کاظمی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ شاہی عید گاہ خانیوال روڈ ملتان میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے پڑھائی۔ بعد ازاں درگاہ حضرت احمد سعید کاظمی  میں سوگواروں اور ہزاروں عقیدت مندوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں مرحوم کے صاحبزادے سید جاوید سعید کاظمی، سینئر جسٹس قاسم خان، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، رکن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ، ارکان صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری، ظہیرالدین علیزئی، حاجی احسان الدین قریشی، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، جماعت اہل سنت پاکستان کے چیف آرگنائزر پیر خالد سلطان قادری، سابق صوبائی وزیر مخدوم عبداللہ شاہ بخاری، علامہ سید محفوظ الحق شاہ، مفتی محمد محسن فیضی، سید خلیل الرحمٰن شاہ، جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی، مفتی غلام مصطفیٰ رضوی، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، بلال بٹ، اطہر ممتاز، امتیاز گلزار چٹان، سابق ایم پی اے مہر ارشاد سیال، جمیعت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ قاری احمد میاں خان، صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان، شیخ عمران ارشد، حاجی مختار علی انصاری، مولانا عبدالعزیز سعیدی، حافظ اللہ ڈیوایا لاشاری، خواجہ محمد یوسف، درگاہ حضرت چادر والی سرکار کے سجادہ نشیں پیر سید علی حسین شاہ، پاکستان سنی تحریک پنجاب کے رہنماء ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر، پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ عارف رضوی، پیر واجد الرحمٰن شاہ بغدادی، پیر سید نور حسین شاہ، پیزادہ آل شاہد معینی اجمیری، شیخ محمد فہیم ایڈووکیٹ، علامہ سید رمضان شاہ فیضی، قاری امان اللہ مہروی، قاضی بشیر گولڑوی، قاری اللہ داد سعیدی، ڈاکٹر ارشد بلوچ، مولانا اکرم سعیدی، مفتی محمد صابر سعیدی، مفتی قاسم فیضی، مولانا شاہد سعیدی، مخدوم شیر عالم سبحانی، خواجہ عبدالصمد باروی، قاری احمد میاں سعیدی تونسوی، میاں جمیل احمد نقشبندی، میاں آصف محمود نقشبندی، مخدوم افتخار الحسن گیلانی، مخدوم سہیل گیلانی، مفتی بشیر احمد چشتی، صوفی بشیر احمد سعیدی، ربنواز چشتی، مولانا غلام فرید اظہری، علامہ حفیظ اللہ شاہ مہروی، مولانا غلام حسین نقشبندی، مفتی محمد رفیق شاہجمالی، مولانا محمد فاضل، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، فہیم ممتاز ایڈووکیٹ، محمد حسین بابر، ڈاکٹر تسلیم قریشی سمیت ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔