کراچی، عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی مارکیٹوں میں سوناسستا ہو گیا

جمعہ 25 مارچ 2016 09:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25مارچ۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستا ہو گیا ۔جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں33ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1219ڈالرپرآگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں550رو پے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد ،لاہور،ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار700روپے سے کم ہوکر49ہزار150روپے ہوگئی اسی طرح472روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار128روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت660روپے پربدستور بر قرار رہی ۔

متعلقہ عنوان :